میرے بابا جان کے نام
ساجدہ سحر (فیصل آباد)
ہے میری آن اور میری ہیں جان
وہ ہیں میرے بابا جان
میری عظمت اور ہیں
میری شان وہ ہیں
میرے بابا جان
میرا روشن ہے
جس سے جہان
وہ ہیں میرے بابا جان
میری مشکلوں میں
رحمت کا سامان
وہ ہیں میرے بابا جان
سردی او رگرمی میں
جو ہیں میرے سائبان
وہ ہیں میرے بابا جان
جس کی خوشی ہے
رب کی خوشی کا سامان
وہ ہیں میرے بابا جان
میری عزت میری جرت
میرے دل کا ہے ارمان
وہ ہیں میرے بابا جان
صدا دعا ہے جن کے نام
وہ ہیں میرے بابا جان
سلامت رہے آنکی آن بان
اور شان
وہ ہیں میرے بابا جان
آمین ثم آمین
0