آپا منزہ جاوید اسلام آباد
مقدس اور عظیم دس دن۔۔۔اور ہمارے کرنے کے کام یہ قیمتی ترین دن ہیں۔ اس لیئے وقت بالکل ضائع نہ کریں۔اسکے لئے بہترین ہے کہ چھوٹے چھوٹے انتظار کے اوقات میں بھی نیکی کیجیے۔ مثلا سیڑھیاں اترتے چڑھتے ، سفر میں، کمپیوٹر آن کرتے ہوئے ، بچے کو سلاتے ، کھانا پکاتے ہوئے ، ڈاکٹر کے یہاں اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے وغیرہ۔ نیکیوں کی رفتار کو بھی بڑھا دیں اور محنت اور معیار کو بھی۔ زیادہ نیکیاں بھی کیجئے چاہے تھکنا پڑے اور اچھے طریقے اور نیت سے کریں قرآن سے تعلق ان دنوں زیادہ مضبوط کریں۔ اور قرآن پڑھنے، سیکھنے، سکھانے کے اوقات کو عام دنوں سے زیادہ بڑھا دیں۔ روزہ رکھنے کا اہتمام*
ویسے تو ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ 29 ذی القعد تک قضا روزے مکمل کرلیں۔ لیکن اگر وہ نہیں کر سکے تو یہ ہماری مرضی پر ہے ان دنوں میں نفلی روزے رکھیں یا قضا پورے کریں۔ جس طرح یہ دن نیکیوں کے لحاظ سے بونس ملے ہیں۔اسی طرح گناہوں سے بھی عام دنوں سے زیادہ بچنا ضروری ہے کیونکہ ان کو عظمت والے دن اللہ نے بنایا ہے، خاص طور پر زبان کے گناہوں سے بچیں غیبت اور احسان جتلانے اور ایسے گناہوں سے جو کئے کرائے کو بھی ضائع کرنے والے ہوں، لوگوں سے صلح کریں۔ جس سے دل ناراض اور غصہ ہے اسکو معاف کردیں۔معاف کرنے سے عزت نہیں گھٹتی یہ کمزوری نہیں ہے بلکہ یہ کسی انسان کے اعلی’ ظرف ہونے کی نشانی ہے عشرہء ذوالحجہ میں اللہ کی یاد کیلئے خاص اذکار۔ لا الہ الا اللہ۔اعمال نامے میں اسکا وزن بے انتہا زیادہ ہے۔ کیونکہ یہ ایک رٹا رٹایا جملہ نہیں بلکہ اس بات کا وعدہ ہے کہ میں مال، دنیا، خواہشات کی غلام نہیں بلکہ صرف اپنے رب کی بندی ہوں،”اللہ اکبر” رب کی کبریائی کا اعلان۔”سبحان اللہ”
اللہ کی ہستی ہر کسی کی غلطی اور عیب سے پاک ہے۔یہ میں ہوں غلطیوں اور گناہوں سے بھرپور”الحمدللہ۔” سب کچھ اللہ تعالی ہیں۔ سب کمال اللہ کا ہے سب شکر اس ہی کا۔”دعائیں خوب کریں۔”اللہ سے گناہوں کی بخشش مانگیں۔اللہ سے جہنم سے نجات مانگیں۔ جو کلیجہ اچک لینے والی ہے، جو پٹھے اتار دینے والی اور بھڑکنے والی آگ ہے۔ اللہ سے جنت مانگیں۔ اللہ سے دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں مانگیں اود دنیا آخرت کے ہر شر سے پناہ مانگیں۔
0