0

عوامی مقام پر تعلق قائم کرنے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ دل دہل جائے

ایک 28 سالہ شخص کو ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ میں ایک عوامی مقام پر مباشرت سے انکار پر مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کا گلا گھونٹنے اور اس کا سر پتھر سے کچلنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کی حالت اب مستحکم ہے ۔ اس کے بوائے فرینڈ پر قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ جوڑا ممبئی کے مشہور ساحلی علاقے باندرا بینڈ سٹینڈ پر تھے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم آکاش مکھرجی ممبئی کے مضافات میں کلیان کا رہنے والا ہے۔ وہ اور اس کی 28 سالہ گرل فرینڈ ایک کمپنی میں اکٹھے کام کرتے ہیں اور گزشتہ کچھ سالوں سے رشتے میں تھے۔ وقوعہ کے روز دونوں نے کلیان سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس کے لیے ایک لوکل ٹرین لی اور شام کو باندرہ بینڈ سٹینڈ جانے سے پہلے گیٹ وے آف انڈیا اور گرگاؤں چوپاٹی جیسے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔اس دوران مکھرجی نے اپنی گرل فرینڈ کو بتایا کہ اس نے اس سے شادی کرنے کے لیے اس کا مذہب قبول کر لیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ جلد ہی اس نے اس کے ساتھ مباشرت کرنے کا مطالبہ کیا تاہم خاتون نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے انکار پر مشتعل ہو کر مکھرجی نے مبینہ طور پر اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی اور اس کا سر پتھر سے مارا۔ اہلکار نے بتایا کہ اس نے اسے نالے میں ڈبونے کی بھی کوشش کی جس کے بعد وہ مدد کے لیے چیخنے لگی۔ موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو بلایا جس نے مکھرجی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور خاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں