نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی سٹارلنک کی طرف سے لگ بھگ تمام روئے ارض پر صارفین کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے ایک انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس فیچر کے تحت اب سٹارلنک کے سبسکرائبر زمین پر لگ بھگ ہر جگہ سفر کے دوران بھی بلاتعطل انٹرنیٹ سے منسلک رہ سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق سٹار لنک موبیلٹی نامی اس فیچر میں ایک ریسیور کا استعمال کیا گیا ہے جو جی پی ایس کو بہتر بناتا اور حرکت کرتے ہوئے صارفین کی ڈیوائس کو سپیس ایکس کی خلاءمیں گردش کرتی4ہزار سے زائد سیٹلائٹس کے ساتھ بہتر انداز میں منسلک کرتا ہے۔ایلون مسک کی طرف سے اپنی ایک ٹویٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ سٹارلنک کا یہ فیچر لگ بھگ پوری دنیا میں کام کرے گا، حتیٰ کہ سمندروں اور صحراﺅں میں بھی۔سب سے پہلے یہ فیچر امریکی ریاست ایریزونا میں کچھ سکول بسوں میں مہیا کیا گیا ہے، جن میں سوار طالب علم سکول آتے جاتے، راستے میں بھی انٹرنیٹ سے منسلک ہوں گے۔
0