لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے موت کے بعد کی زندگی کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 32سالہ کورٹنی سین تیاگو نامی اس خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ 40سیکنڈ تک مردہ رہی اور پھر زندگی کی طرف واپس لوٹ آئی۔ اس کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ چالیس سکینڈ تھے مگر ان میں اس نے وہ کچھ دیکھا کہ لگتا ہے جیسے وہ ایک زندگی گزار کر واپس آئی ہو۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں کورٹنی نے اپنی چھاتیوں کا ایم آر آئی سکین کرایا، جو وہ ہر سال باقاعدگی سے کراتی رہتی ہے۔ تاہم گزشتہ سال اس عمل کے دوران اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور اس کے دل کی دھڑ کن اور بلڈ پریشرانتہائی کم ہو گئے اور اس کا دل 40سیکنڈ کے لیے بالکل بند ہو گیا۔
