0

پی ٹی آئی کے سابق ترجمان فواد چوہدری کا جہانگیرترین سے ٹیلی فونک رابطہ

تحریک انصاف کے سابق سینیئر رہنما فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے 26 اراکین نے اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے رابطہ کرلیا ہے، رابطہ کرنے والوں میں سابق اراکین اسمبلی فیض اللّٰہ کموکا، چوہدری اخلاق اور دیگر شامل ہیں۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے اراکین نے ق لیگ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔ منحرف اراکین نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ مسلم لیگ ق نے چوہدری سرور کو رابطوں کی ذمہ داری دے دی۔ چوہدر سرور کو دوسری جماعتوں سے بات چیت کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں