0

اچھائی اور برائی آخر موت ساجدہ سحر فیصل آباد


اچھائی اور برائی آخر موت
ساجدہ سحر فیصل آباد
الحمدللہ رب العالمین @
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے جو کل جہانوں کا مالک ہے سورہ فاتحہ آیت نمبر 1@
کل نفسں ذائقۃ الموت @
ہر جان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔سورہ عنکبوت آیت 57
سلامتی ہو آپ سب پر جن کی بصارت سے میری تحریر گزرے گی . زندگی کا سفر نجانے کب اور کہاں ختم ہو جائے گا اس سفر میں آپ کو بہت سے لوگ ملیں گے تو کوشش کیجے گا کہ ان لوگو میں اپنی ایسی اچھائی چھوڑ کے جائیں جو بعد میں یاد رکھی جائے۔اور یہی اچھائی ہو سکتا ہمارے لیۓ بخشش کا ذریعہ بن جائے۔ ہر انسان اپنے حصے کی اچھائی اور برائی کرنے میں مصروف عمل ہےمگر ہم یہ نہیں جانتے کہ اچھائی کرنے والا نجات پائے گا یا پھر برائی کرنے والا نجات پائے گا ہو سکتا ہے کہ کسی کی اچھائی میں کوئی ایسا عمل چپھا ہو جو اس کی ساری اچھائی پہ غالب آجائے اور ہو سکتا ہے کہ کسی کی ظاہری برائی میں کوئی پوشیدہ نیکی ہو جو اس کے برائی کے پلڑے کو ہلکا کر کے اس کی اچھائی کو میزان میں بھاری کر دےاس لیے نیکی اور اچھائی کر کے بھی خود کو عجز میں رکھنا برائی کو ترک کر کے نیکیوں میں سبقت لیجانے کی کوشش کرنا اور اللہ پا ک کی رحمت عظیم کو اپنی اچھائی سے بالاتر جاننا ہی ہمیں اپنے محبوب اور واحد یکتا رب کے قریب کرتا ہے یقیناً؛ موت برحق ہے، ہر کسی کو اس وادی سے گزرنا ہے، امیر ہو یا غریب ، بادشاہ ہو کہ وزیر ۔ ہر ایک کو موت کا مزہ چکھنا ہے، نہ کوئی رہا ہے نہ کوئی رہے گا، لاکھوں کروڑوں انسان آئے اور چلے گئے۔
ہوئے نام ور بے نشاں کیسے کیسے
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
بیشک موت اس عالمِ رنگ و بُو کی سب سے تلخ مگر ایک اٹل حقیقت ہے۔ ہر زی روح کو زندگی کا مقرّرہ وقت پورا کر کے اِس کارگاہ شیشہ گراں سے بہرحال رُخصت ہونا پڑتا ہے ۔ اس قاعدہ کُلیہ سے کوئی مستثنیٰ نہیں ہے ۔خوبصورت بیڈ روم سے لیکر قبر کی مٹی تک کا سفر کو زہن میں رکھیں۔ اپنے دل کا محاسبہ کریں کہ آپ کو اپنی موت کی کتنی فکر ہے ؟ آنکھیں بند کرکے تصّور کریں کہ آپ وفات پاچکے ہیں اور کفن میں لِپٹا آپ کا جنازہ لوگوں کے کندھوں پر ہے لوگ دفنانے آپ کو لے کر جا رہے ہیں ۔ یا کبھی اپنے آپ کو کسی بلکل اندھیرے کمرے میں بند کرکے تصوّر کریں کہ آپ قبر کے اندر ہیں اور کچھ دیر تک اسی حالت کو ذہن میں رکھیں آپ کو اپنی موت کا خوف لرزا دے گا کانپ جائیں گے اپنے آپ کو قبر میں دیکھ کر !! عِبرت لیں اور اس سے پہلے کے موت آپ کو دھر دبوچ لے ۔ اُس کی فکر میں لگ جائیں یاد رکھیں آخرت ہی ہماری منزلِ مقصود ہے !!! اے اللہ ہمیں مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرما۔ موت کا خوف اور نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ جنّت کی تڑپ اور دوزخ سے بچنے کی توفیق عطا فرما۔ اے اللّٰہ اس دنیا میں جتنے بھی مرحومین مومنین والمومنات وفات پاچکے ہیں سب کے تمام صغیرہ کبیرا گناہوں کو معاف فرما اور انکی قبر کو جنت کا باغ بنا کر انکے درجات کو بلند فرما۔ جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرما
اور ہمارے خاتمہ بالخیر ایمان کے ساتھ تیری رضا کے ساتھ فرما۔
آمیـــن ثمہ آمین یا رب العین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں