
”روشن ستارے“
” ارفع کریم کون تھی “
انیلا طالب
پیارے بچو۔۔ آپ کو سنڈریلا اور سنو واٸٹ کے بارے تو پتا ہوگا مگر آج میں آپ کو جس ننھی پری کے کارناموں سے آگاہ کرنے لگی ہوں اس کا تعلق تخیلاتی نہیں بلکہ حقیقی دنیا سے ہے۔ اس ننھی پری کا آباٸ گاٶں فیصل آباد میں ہے اور ارفع کریم نے اپنی ابتداٸ تعلیم وہیں حاصل کی ۔۔۔
لاہور کے ہسپتال میں جنم لینے والی دختر پاکستان کا یوم ولادت دو فروری 1995ء ہے۔
ارفع کریم نے ابتداٸ تعلیم فیصل آباد سے حاصل کی اور وہیں اپنے ٹیچر سہیل سے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی۔ پراٸمری تک تعلیم حاصل کرتے کرتے محض نو سال کی عمر میں اس جینٸس لڑکی نے ورلڈ ریکارڈ قاٸم کیا۔یہ عالمی اعزاز دنیا کی کم عم ترین آٸ ٹی ایکسپرٹ کی حیثیت سے تھا ۔اس کارنامے پر پوری دنیا میں ایک تہلکہ مچ گیا کہ نو سال کی عمر میں بھی بھلا پاکستان سے کوٸ لڑکی ایسا کیسے کر سکتی ہے جس ملک کی لڑکیاں ٹیکنالوجی میں اتنا پیچھے ہوں وہاں ارفع کا کارنامہ باعث حیرت بھی تھا اور باعث فخر بھی۔ صرف یہی نہیں ارفع نے دس سال کی عمر میں جہاز بھی اڑایا۔ اور اس وقت کے وزیر اعظم سے تمغٸہ حسن کارکردگی بھی لیا۔ فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے سرفراز ہوٸ اور قرأت کے کٸ مقابلے جیتے نعتیں پڑھیں۔شاعری بھی کی ۔اور کٸ نظمیں لکھیں جن میں ۔سفید گلاب بہت اچھی نظم ہے۔ ارفع نے اس ملک کیلۓ ڈیجیکان ویلی کا خواب دیکھا جو اس کی زندگی میں تو پورا نہ ہو سکا مگر اس پر کام جاری ہے۔ارفع کریم فاٶنڈیشن کے تحت کیۓ جانے والے اس کام کا میں بھی حصہ ہوں جو میرے لیۓ فخر کی بات ہے۔ ارفع کو پڑھنے لکھنے کا بہت شوق تھا۔ مشہور شخصیت ہونے کے باوجود طبیعت میں انکساری اور عاجزی کوٹ کوٹ کر بھری ہوٸ تھی۔ ارفع نے ماٸیکروسافٹ کا دورہ بھی کیا اور اپنی ذہانت سے بل گیٹس کو حیران کردیا ۔ پھوپھو انجم النساء اسے برفی کہتی تھیں۔ وہ کلاس میں ہمیشہ فرسٹ آتی دوسروں کا خیال رکھتی۔اور باقاعدگی سے ڈاٸری لکھتی فارغ اوقات میں اس کا بہترین مشغلہ کتابیں پڑھنا ہوتا تھا۔ابھی دس سال کی ہی تھی کہ والدہ نے اسے ڈراٸیونگ بھی سکھادی تھی تاکہ وہ مشکل وقت میں اپنی مدد آپ کر سکے۔ اسے اپنے بابا سے بہت پیار تھا والدہ کو بہترین مشورے دیتی۔ چھوٹے بھاٸیوں سے بہت محبت سے پیش آتی۔دوستوں میں گھل مل کر رہتی۔ہنستی مسکراتی اور زندگی کو خوب انجواۓ کرتی تھی۔ مگر اسے نظر لگ گٸ ۔ سترہ برس کی عمر میں اسے بیماری نے آ گھیرا۔ اور وہ تیٸس دن کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گٸ۔انتقال کے بعد ارفع کریم سے آٸ ٹی پارک منسوب کیا گیا آٸ ٹی سیٹیز بناۓ گۓ۔ بہت سے سکولز میں اس کے نام سے بلاکس بناۓ گۓ اور ارفع کریم ہمیشہ کیلۓ تاریخ میں امر ہوگٸ
0