0

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ بھمبر راجہ شفیق اصغر ن


سماہنی (بی بی سی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ بھمبر راجہ شفیق اصغر نے کہا ہے کہ امتحانات کا شفاف انعقاد معیار تعلیم کی بہتری کیلیے ضروری ہے۔امتحانی عملہ امتحانی عمل کو شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سختی سے بورڈ ہدایات پر عمل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی سکول سماہنی کے امتحانی مرکز کا اچانک معائینہ کے دوران کیا اس موقع پر ریزیڈنٹ انسپکٹر چوہدری محمد عارف، ناظم امتحان راجہ مشتاق احمد خان،نائب ناظم محمد زبیر اور عملہ موجود تھا انہوں نے قائم میٹرک کے امتحانی سنٹرز تحصیل سماہنی کے اچانک معائنے کے موقع پر کہا کہ کنٹرولر امتحانات راجہ طلعت زمان کی ہدایات کی راشنی ضلع بھمبر میں احسن انداز میں میٹرک کا امتحان جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں