0

سیکرٹری جنگلات امتیاز احمد کا کوہالہ مظفرآباد روڈ اور مظفرآباد


مظفرآباد(بی بی سی)سیکرٹری جنگلات امتیاز احمد کا کوہالہ مظفرآباد روڈ اور مظفرآباد نیلم ویلی روڈ کے اطراف کی گی شجرکاری اور کلثور کا معائنہ۔سیکرٹری جنگلات نے کامسر اور ڑارہ کے مقام پر پودا لگا یا۔اس موقع پر ناظم اعلی جنگلات ترقیات ڈاکٹر سردار افتخار احمد پراجیکٹ ڈائریکٹر سید راشد شاہ ناظم جنگلات محمد شہباز احمد متمم جنگلات ارتضی قریشی اور مہتمم جنگلات مہظر نقوی بھی موجود تھے۔سیکرٹری جنگلات نے دورہ کے دوران آفیسران سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ روڈ کے اطراف میں شجرکاری سے کشمیر کی خوبصورتی میں اضافہ اور لیندسلاڈنگ میں کمی ہوگی انہوں نے کہا کہ جنگلات کی وجہ سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور روڈ کے دونوں اطراف زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر سیکرٹری جنگلات کو آفیسران نے مختلف جہگوں پر کی گی شجرکاری کے حوالے سے بریف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں