0

ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ سیاحت کے


نیلم(بی بی سی) ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے نیلم کو پرکشش بنانے کے جملہ اقدامات اٹھائے جائیں _ شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے_ دریاکے کنارے قائم گیسٹ ہاؤسز میں سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی تنصیب عمل میں لائی جائے_ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی لاری اڈے ختم کئے جائیں _ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے گزشتہ روز سیاحت کے فروغ کیلئے ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر نیلم آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے انٹری پوائنٹ اور مختلف مقامات پربینرز آویزاں کئے جائیں _ گیسٹ ہاؤسز مالکان دیسی اور معیاری کھانوں کی فراہمی یقینی بنائیں _ ڈپٹی کمشنر نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران محکمہ سیاحت، شاہرات، پولیس سمیت جملہ محکمہ جات کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ محکمہ صحت کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تمام طبی مراکز کو فعال کرے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے گزشتہ روز سیاحت کے فروغ کیلئے ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایس پی مقصود عباسی، ایڈمینسٹریٹر ضلع کونسل میاں غلام مجتبی مغل، مئیر نلدیہ آتھمقام سید تجمل حسین شاہ، ڈ ی ایچ او ڈاکٹر ظفر، اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد عظیم،ڈی ایس پی عبد الخالق، مہتمم برقیات محسن میر، مال آفیسر کامران خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک غلام مرتضی، آفیسر ڈی ڈی ایم اے محمد اختر ایوب،ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ افتخار، صدر پریس کلب شاردہ سردار اورنگزیب، ٹوریسٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور نمائندہ انجمن تاجران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی سہولیات کیلئے رسل و رسائل کے ذرائع کو بحال رکھنیپر اتفاق ہوا۔ اس حوالے سے محکمہ شاہرت اپنی ذمہ داریاں پوری قوت کے ساتھ سرانجام دے گا۔ ٹریفک پولیس تمام بازاروں بالخصوص جورا، کنڈلشاہی، آٹھمقام، شاردہ اور کیل میں غیر ضروری پارکنگ کی حوصلہ شکنی اور ٹریفک کی روانی کیلئے اقدامات اٹھائیگی۔ اجلاس میں تمام سیاحتی مقامات میں موجود گیسٹ ہاؤ سز کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ محکمہ خواراک گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں کھانوں کے معیار کی جانچ پرتال کرے۔ ایس پی مقصود عباسی نے کہا کہ گیسٹ ہاؤسز کی سیکیورٹی کیلئیعملہ تعیانات کیا جائے گا۔چئیرمین ضلع کونسل میاں غکام مجتبی مغل نے کہا کہ سیاحوں سمیت شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے غیر ضروری پارکنگ کے سد باب اور سیاحتی مقامات پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ چئیرمین ضلع کونسل کی سربراہی میں قائم کمیٹی ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں