0

ملازم نے اپنے باس سے چنگ منگ فیسٹیول میں شرکت کیلئے 12 روز کی چھٹی


ہانگ کانگ میں ایک ملازم نے اپنے باس سے چنگ منگ فیسٹیول میں شرکت کیلئے 12 روز کی چھٹی مانگی تو باس نے آگے سے انتہائی غیر متوقع مطالبہ کردیا۔ چنگ منگ ایک ایسا فیسٹیول ہے جب چینی خاندان قبروں کی صفائی کے لیے اپنے آباؤ اجداد کے مقبروں پر حاضری دیتے ہیں۔ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق باس نے چھٹیاں دینے کیلئے شرط رکھی کہ ملازم اپنے آباؤ اجداد کی قبروں کے کتبوں کی تصاویر بھیجے گا تاکہ اس کی چھٹیوں کا مقصد پورا ہوسکے۔ اس شخص نے اپنے باس کے عجیب مطالبے کے بارے میں ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا ۔ ‘میں نے اپنے آباؤ اجداد کی تعظیم کے لیے وقت نکالا، لیکن میرے باس نے مجھے قبروں کی تصاویر بنانے پر مجبور کر دیا تاکہ یہ ثابت ہو سکے۔’ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘ہانگ کانگ کے مالکان پاگل ہو رہے ہیں، وہ مجھے بھی پاگل کر رہے ہیں۔ میرے باس نے مجھ سے پوچھا کیا واقعی تمہیں اپنے آباؤ اجداد کی تعظیم کے لیے 12 دن کی چھٹی لینے کی ضرورت ہے؟’عالمی وبا کی پابندیوں کے بعد تین سال کے وقفے سے ہانگ کانگ کے باشندے اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر حاضری دینے کیلئے دنیا بھر سے اپنے ملک واپس آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں