
جہلم ویلی(بی بی سی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماو صدر خواتین ونگ ڈسٹرکٹ جہلم ویلی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محترمہ شگفتہ روشن کیانی صاحبہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے پی کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے تاریخ ساز فیصلہ پر آج پاکستان اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، آج ڈاکو اور چور جو آئے تھے انھیں شکست ہوئی ہے تمام محب وطن پاکستانی عوام کو آئین کی جیت مبارک ہو آج امپورٹڈ ٹولے کے تمام غیر آئینی اقدامات خاک تر ہوگئے۔ جہلم ویلی کی عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے انشاء اللہ پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک 24کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔ یہ اسی صورت میں آگے چل سکتا ہے کہ ہم جمہوری طریقہ کار اپنائیں دونوں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف حاصل کریں گئی اور پی ڈی ایم کو عبرتناک شکست ہوگئی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مقبولیت اس وقت ہر جگہ پر واضح ہے پھر وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کپتان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہو یا آئے روز ہونے والے عوامی سرویز، عوام کی زبان پر فقط ایک ہی نعرہ ہے عمران خان اور جلد عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کے وزیر اعظم بننے والے ہیں۔
0