0

سیکرٹری انڈسٹریز آزاد کشمیر وجاہت رشید بیگ


مظفرآباد (بی بی سی) سیکرٹری انڈسٹریز آزاد کشمیر وجاہت رشید بیگ کی ہدایات پر محکمہ لیبر وازان و پیمائش کے انسپکٹر اوزان و پیمائش نے ہمراہ عملہ مظفرآبادشہر میں واقع پٹرول پمپس پر نصب ڈیزل اور پیٹرول کی نوزل ڈیلیوری کا معائنہ کیا۔ناپ تول کے پیمانوں کو درست کرنے ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ناپ تول کے پیمانہ جات کو درست رکھنے کے ساتھ ساتھ واش روم کو صاف ستھرا رکھا جانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ منتظمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں تحت ضابط کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ورکرز کو ماہانہ 25000 اجرت ادا کی جائے۔حکومتی نوٹیکفیشن اور لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والوں لیبر لاء کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔صارفین کو باقاعدہ میٹر چیک کروا کے تیل ڈالیں حفاظتی اقدامات درست رکھیں۔سیکرٹری انڈسٹریز کی ہدایت پر محکمہ انڈسٹریز اوزان و پیمائش کے انسپکٹر آوزن و پیمائش نے آزاد کشمیر میں نافذ العمل لیبر کے تحت جاری شدہ حکومتی نوٹیفیکشن متعلقین کو ہدایات کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں