بھمبر(پی آئی ڈی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ بھمبر راجہ شفیق اصغر نے کہا ہے کہ الحمداللہ تعلیمی سال 2022- 23 اکتیس مارچ کوبہترنتائج اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے سکولز میں سالانہ نتائج کے حوالے سے خوبصورت تقریبات کا اہتمام کیا گیا نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہواہے،میری سربراہ ادارہ جات اور معزز اساتذہ کرام اور فیلڈ آفیسران کو ہدایات ہیں کہ نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر بچوں کو خوش آمدید کہا جائے ۔ اور نئے داخلے کے عمل کو تیز کیا جائے ۔ دیئے گئے ہدف کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ۔ سکولوں میں موجود وسائل کا استعمال کرکے تعلیمی عمل کو بہتر کیا جائے ۔ دعا ہے کہ الله رب العزت ہمیں اپنی ذمہ داریاں نہائیت خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے ۔
0