مظفرآباد (بی بی سی)محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، محکمہ زراعت اور آ بپاشی کے زیر انتظام سوموار میٹنگ کا انعقاد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی جاری۔ریاست کے مختلف علاقوں دیہاتوں میں کسانوں کے ساتھ روابط کا سلسلہ سوموار میٹنگ جاری ہے۔ اس سوموار کی میٹنگ کو ملا کر 36 ہفتوں سے یہ سلسلہ جاری و ساری نے جس میں تینوں محکمہ جات کے آفیسران و فیلڈ سٹاف عوام الناس سیہرسوموار ملاقات کرتے ہیں اور جو مسائل ہوتے ہیں ان پر کی کی گئی کاروائی و جانوروں کی نگہداشت دیگر مسائل سمیت زراعت و آبپاشی کے مسائل بارے گفتگو ہو تی ہے۔ عوام الناس کسان حضرات زیادہ تر لائیو اسٹاک و زرعی ادویات کی مفت فراہمی و سبسڈی ریٹس پر فراہمی کی مانگ کرتے ہیں۔ دستیاب وسائل میں تینوں محکمہ جات کسان حضرات کی خدمت میں حاضرہیں۔ کسانوں کی کثیر تعداد نے ان میٹنگز کو خوش آئند قرار دیا ہے اور محکمہ و عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔ زراعت و لائیو اسٹاک وقت کی ضرورت ہے مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عوام کو زراعت و لائیو اسٹاک کی طرف گامزن ہوناہے۔ کسانوں کو ساتھ ساتھ زراعت لائیو اسٹاک کے متعلق آگاہی بھی دی جاتی ہے اور تربیت بھی کروائی جاتی ہے۔ جس میں جنگلی سور کے تدارک کیلئے ٹریننگز، پولٹری ویکسینیشن طریقہ کار علاوہ ازیں جانوروں کی خوراک نگہداشت بارے راہنمائی دی جاتی ہے۔
0