0

وٹرنری ڈسپنسری پونا یونین کونسل پونا تحصیل سماہنی ضلع بھمبر میں


بھمبر (بی بی سی) وٹرنری ڈسپنسری پونا یونین کونسل پونا تحصیل سماہنی ضلع بھمبر میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی, ڈاکٹر محمد جہانگیر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز ضلع بھمبر نے ڈیری فارمرز کے مسائل سنے اور موضع مچھوڑہ میں جانوروں کی تعداد بارے دریافت کرنے پر بتایا گیا کہ 5000 سے بکریاں 1000 سے زائد گائیں 2000 سے بھینسیں، 4500 گھریلو مرغیاں اور 60 گدھے یونین کونسل میں لوگوں کی ملکیت ہیں جس جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع بھمبر میں جانوروں کی بہت بڑی تعداد کی پرورش کر کے لوگ اپنی روزی کما رہے ہیں ان امور پر گفتگو کے بعد جانوروں کی مختلف بیماریوں پر تفصیلی معلومات فراہم کیں،جانوروں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت افادیت، جانوروں کی جدید طرز پر پرورش کے امور, سائیلج کی مقامی سطح پر تیاری اور اس کی غذائیت افادیت، مختلف چارہ جات کی غذائی اہمیت فارمرز کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کا کردار جانوروں کی مارکیٹنگ اور مینجمنٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور فارمرز کے ان عنوانات سے متعلق سوالات کے مفصل جوابات دیئے تمام وٹرنری سنٹرز پر بی کیو، ایچ ایس اور پی پی آر ویکسینز مہیا کر دی گئیں فارمرز اپنے جانوروں میں بروقت ویکسینز لگوا کر انہیں بیماریوں سے محفوظ بنائیں اورفارمرز کو بتایا گیا کہ تمام وٹرنری سنٹرز سے رابطہ کر کے اپنے جانوروں کا ریگولر معائینہ کروایا کریں اور اپنے جانوروں کا دودھ گوبر اور خون کا ڈیزیز ڈائگناسٹک لیبارٹری بھمبر سے ٹیسٹ کروا کر ان کی بیماریوں کا علاج معالجہ کروایا کریں اس سےجانوروں کا درست سمت میں علاج ہوگا جس سے معاشی نقصان سے بچا جا سکے گا اور اپنے جانوروں میں حفاظتی ٹیکہ جات لگوا کر انہیں بیماریوں سے محفوظ بنا کر اپنا قیمتی سرمایہ بچائیں جانوروں میں متوازن خوراک کی اہمیت اور اس کے مناسب استعمال اور موسم کی تبدیلی سے جانوروں پر انے والے اثراتِ پر روشنی ڈالی ,عبد الوحید سٹاک اسسٹنٹ ہیلتھ پونا بدر اقبال سپروازر اے آئی پونا اور نمائندہ زراعت پونا بھی میٹنگ میں شامل ہوئے فارمرز نے محکمہ جات کی سرگرمیوں کے حوالہ سے سوالات کئے جس پر انہیں مفصل جوابات دیئے اور محکمہ لائیو سٹاک کو ہر طرح کی jk کے درمیان پہلے سے موجود روابط میں بہت زیادہ بہتری ائی ہے جو کہ فارمرز کمیونٹی کیلئے خوش آئند ہےکا محکمہ لائیو سٹاک ضلع بھمبر جناب سردار جاوید ایوب خان سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈاکٹر محمد اعجاز خان ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک کی زیر سرپرستی جانور پال حضرات کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں