0

چیئرمین بلدیہ چوھدری الطاف حسین نے شہر میں

بھمبر( بی بی سی)چیئرمین بلدیہ چوھدری الطاف حسین نے شہر میں صفاٸی ستھرائی عمل کی نگرانی کی، بند نالہ جات کی صفائی سماہنی روڈ، عیدگاہ کھمب اور اندرون شہر کے بندنالہ جات کھلوائے اس موقع پر انہںوں نے کہا کہ شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گندگی نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔ خرابی کی نشاندہی کریں۔ اسے دور کیا جاٸے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کلین بھمبر پروگرام شروع کر رہے ھیں شہر بھر سے گندگی اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگایا جاٸے گا۔ بھمبر کو صاف اور خوب صورت بنانے میں کوٸی کسر نہیں چھوڑی جاٸے گی۔ میرے دفتر کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ھیں۔ شہری بھمبر شہر کی خوب صورتی۔ مساٸل کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔ شہریوں کی مشاورت سے شہر کو بہتر بنانے میں خوشی محسوس ھوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں