0

کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفئیرٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری


سماہنی (بی بی سی)کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفئیرٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری مصطفی،OAK Tree Trust Uk اورڈاکٹرآئن چارلس کی جانب سے گذشتہ روز 23 مارچ کو ایل اوسی بنڈالہ سماہنی چوکی،پینگا،کہاولیاں سمیت دیگر مقامات پر 425 مستحق گھرانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیاگیا،ڈی جی اطلاعات آزادکشمیرراجہ اظہراقبال خان نے سیکرٹری جنرل کسگمہ ٹرسٹ راجہ ربنوازچوہدری محفوظ اے سی احمدسبحانی صحافیوں،زعماءعمائدین علاقہ کے ہمراہ فوڈ پیکج تقسیم کیا، اس موقع پرمختلف مقامات پرہونے والی پروقار تقریبات میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ اظہراقبال خان نے کہا کہ معاشرے میں سفید پوش افراد کی دیکھ بھال کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے،کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیف ایگزیکٹو چوہدری مصطفیٰ کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں,جنہوں نے ہرسال کی طرح اس بار بھی ایل او سی سماہنی سیکٹر میں 425مستحق گھرانوں میں رمضان راشن پیکج دیا،رمضان المبارک کے مقدس لمحات کے اندر ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا خیال کرنا پڑے گا اپنے قریبی عزیز و اقارب،مستحق گھرانوں اہل علاقہ ہمسائیوں کاخیال رکھنا ہو گا،کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے رمضان المبارک میں مستحق گھرانوں کے لیے راشن تقسیم, بنڈالہ ہسپتال کی امداد, فری میڈیکل کیمپ اور دیگر فلاحی کاموں پرپوری تحصیل سماہنی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اورڈونرز کی خصوصی طور پر مشکور ہے،ڈی جی اطلاعات نے ٹرسٹ ڈونرزکاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس بار کورونا سے بھی زیادہ مسائل ہیں،اس بارلوگوں کومہنگائی کی وجہ سے زیادہ ضرورت ہے۔کسگمہ ویلیفئیرٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو درویش صفت انسان ہیں۔صحت کے حوالہ سے انکی خدمات ہیں۔بنڈالہ ہسپتال۔معذروں کی مدد کرنے والےمصطفی صاحب خود نمائی نہیں چاہتے،ہمیں صاحب ثروت افراد کو انکی تقلیدکرنی چاہیے۔گذشتہ سال بھی ہم نے پریس کلب سے آغاز کیاتھا۔میڈیا اپنی روزمرہ کی خبروں کے ساتھ بھلائی کا کام میں حصہ لے،پونا سے بنڈالہ تک صاحب ثروت لوگوں کو تحریک دیں کہ غریبوں کی مدد کی جائے۔ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان نے معاشرتی اصلاح کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے دوران اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھنا چائیے،سحر افطارمیں اصراف اورکھاناضائع نہ کریں،افطار میں 10 قسم کے کھانوں کی بجائے مختصرکریں تاکہ معاشرے میں توازن رہے، زیادہ کھانے پینے کے بجائے اپنے پڑوس میں مستحق گھرانوں کا خیال رکھنا چائیے اللہ تعالیٰ ہمیں خدمت خلق کرنے والا انسان بنائے اللہ تعالیٰ ہمیں تقسیم کرنے والا بنائے ہمیں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالتے رہنا چاہیے اس حوالے سے وہ ایک مثال دیں گے ایک بڑھیا نے مسجد کی صرف ایک اینٹ لگائی تھی جس کو پوری مسجد بنانے کے برابر ثواب نصیب ہوا تھا,چوہدری مصطفی نے گذشتہ سالوں کی طرح روایت قائم رکھی.ہم OAK Tree Trustاور Dr Ian Charles کے خصوصی مشکور ہیں.تفصیلات کے مطابق کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری مصطفی کی ہدایت پرانکی ٹیم کی جانب سے وادی سماہنی میں مستحق گھرانوں کے لیے راشن تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاگیا, ابتدائی طور پر تین پوائنٹس مختص پوائنٹس پرمستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جس میں اشیائےخورد و نوش،آٹا،چینی،دالیں،کھجور،اور ودیگر اشیاء شامل تھیں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کسگمہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سیکرٹری جنرل ٹرسٹ راجہ ربنواز خان چوہدری معظم نے کہاکہ وہ چوہدری مصطفی کی ہدایت پر ایل او سی پہنچے ہیں ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی خدمات کو سراہتے ہیں،خدمت کا مشن جاری رہے گا،راشن تقسیم کرنے کی تقریبات میں اے سی چوہدری احمدسبحانی نگیال ،قاری محمدانور،حاجی منیراللہ،غلام احمدربانی ،غلام محی الدین،افتخارساجد عظیمی،مظہرجعفری،راجہ ذوالقرنین چئیرمین ٹاون کمیٹی،ڈاکٹرمحمداسحاق،عدنان مختارڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر،سینیر مرمدرس راشداقبال،قیصرتائب،ڈاکٹرنذیر،محمدفاروقطاہرمحمودممبرعاطف و دیگرنے بھی خطاب کیا اور کہاکہ ہم چوہدری مصطفیٰ کی خصوصی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنا سب سے افضل ہے ہم مسلمان ہو کر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے گھبراتے ہیں اور انگریز جن میں یہودی،عیسائی دیگر مذاہب کے لوگ ہیں ہماری مدد کرنے کو اس ٹرسٹ کے ذریعے تیار رہتے ہیں صاحب ثروت گھرانوں کو مستحق خاندان کی مدد کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے،
سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام ربانی نے کہا کہ ایل او سی سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر چوہدری مصطفیٰ اور ان کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں انہوں نے مستحق گھرانوں کی مدد کی ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی ذاتی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وادی بنڈالہ سمیت پوری تحصیل میں ہمیشہ خدمت خلق کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں،ممبر بورڈ آف گورنرپریس فاونڈیشن ناصرشریف بٹ سینئرصحافی صدر پریس کلب راجہ غلام محی الدین،ڈاکٹرمحمداسحاق چوہدری، مظہر جعفری, بدر السلام اورقیصر تائب نے کہا کہ ڈائریکٹر اطلاعات کے ہم خصوصی طور پر مشکور ہیں جنہوں نے تمام برادریوں کا برابری کی سطح پر خیال کیا مستحق گھرانوں کو راشن تقسیم کرنے کا شفافیت سے مکمل ہوا ہے,میڈیا اس نیک کام میں بھرپور تعاون کرے گا. قاری محمدانور،،معلم محمد،مشتاق عدنان مختارکی طرف سے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں