0

ملک بھر کی طرح ضلع نیلم میں 23 مارچ یوم پاکستان ملی


نیلم(بی بی سی)ملک بھر کی طرح ضلع نیلم میں 23 مارچ یوم پاکستان ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا۔نما ز فجر کے بعد مملکت پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ضلع نیلم میں مرکزی تقریب ریونیو کمپلیکس آٹھ مقام کے احاطہ میں منعقد کی گئی۔الارم بجاکر 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ڈپٹی کمشنر، ایس پی نے پرچم کشائی کی۔ڈپٹی کمشنرسردار طاہر محمود، ایس پی مقصود عباسی نے پولیس کے چاق وچوبند دستے کے ہمراہ قومی پرچم کوسلامی پیش کی۔تقریب میں سرکاری آفیسران، ملازمین، سول سوسائٹی نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق23 مارچ 1940کوآل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں پاکستان کے قیام کے لیے منظور کی گئی قراردادوں کی یاد میں منایا جاتاہے۔یکم رمضان المبارک 23 مارچ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری طور پر ضلع نیلم کے ہیڈکوارٹرآٹھ مقام ریونیو کمپلیکس کے احاطہ میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا، جس میں الارم بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پریڈ کرتے ہوئے قومی پرچم کوسلامی پیش کی۔تقریب کے اختتام پر ملکی بقاء کیلئے خصوصی دعامانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں