
نیلم(بی بی سی)ممبرآزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی /چیئرمین وزیراعظم ومعائنہ عملدرآمد کمیشن پیر محمد مظہر سعید شاہ کانیلم پہنچنے پر عوام کی جانب سے فقیدالمثال استقبال کیاگیا۔مالے ڈالے،گُل پاشی کی گئی اورنعروں سے علاقہ کی فضاء گونج اُٹھی۔ باب نیلم سے شاردہ تک جگہ جگہ شہریوں نے استقبال کیا۔ چیئرمین وزیراعظم ومعائنہ عملدرآمد کمیشن کے اعزاز میں عشائیے اورظہرانے دیئے گئے۔ کنڈلشاہی، اشکوٹ،آٹھ مقام، شاہکوٹ،کٹن،لوات، دواریاں، چانگن، دودھنیال،دوسٹ اورشاردہ میں کارکنوں سے ملاقاتیں کی گئیں۔ شہریوں کے مسائل سنے اوران کے حل کے احکامات بھی دیئے گئے۔اشکوٹ میں غلام مصطفی شاہ کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے استقبال کیااور پھُولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
0