
بھمبر( بی بی سی)ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھمبر راجہ محمود کی خصوصی ہدایت کے مطابق تحصیل برنالہ میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران فیض رسول اور زوھیب مظفر نے تحصیل برنالہ میں موجود تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز/کالجز کی کینٹین کی چیکنگ کے متعلق وزٹ شروع کر دیا جس سے تمام سکولز اور کالجز میں موجود کینٹین میں اشیأ خوردونوش کا معائنہ کیا گیا تمام اشیأ کی کوالٹی اور ایکسپائری کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے طلبأ کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام غیر معیاری اشیأ کی روک تھام کے لیے خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی!علاوہ ازیں طلبأ کو مضر صحت اشیأ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے اور کینٹین سیل کرنے کے متعلق بھی آگاہ کر دیا گیا مزید وزٹ کیے گئے تمام اداروں کی سربراہان/پرنسپلز سے ملاقات کرتے ہوئے اس معاملے کی اہمیت و افادیت سے بھی آگاہ کیاگیا کہ وہ خود بھی سکول / کالجز کے اندر موجود دکانوں پر خصوصی توجہ دیں تا کہ کوئی بھی غیر معیاری فوڈ کی خرید و فروخت نہ ہو سکے اور تمام بچوں کو موذی بیماریوں سے بچایا جا سکے مزید سربراہان ادارہ کو پانی کے ٹینک کی صفائی کا خیال رکھنے اور پینے کے صاف پانی کا مناسب بندوبست کرنے کا حکم دیا گیا خلاف ورزی کی صورت میں سربراہ ادارہ کے خلاف بھی کاروائی ہونے سے آگاہ کیا گیا،دوران وزٹ کوٹجیمل میں تعمیر ملت ماڈل کالج / گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ جیمل / حاجی محمد سلیم پبلک سکول / دی نالج ہائی سکول کی کینٹینز کا معائینہ کیا گیا۔
0