نیلم (بی بی سی)چئیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن مولانا محمد پیرمظہر سعید شاہ نے نیلم میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالے سے ضلعی آفیسران کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے نیلم کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مشکل ترین حالات میں عوام کی خدمت کر رہی ہیاور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ ضیاء الدین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چئیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن پیر مولانا محمد مظہر سعید شاہ نے محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات، عمارات، محکمہ جنگلات، محکمہ خوراک، محکمہ صحت، محکمہ برقیات، محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ سماجی و بہبود آبادی، محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ معدنی وسائل، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ زکوۃ، محکمہ تعلیم مردانہ و زنانہ کے سربراہان سے محکمہ جات کی کارگزاری، مسائل اور نیلم میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر چئیرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن نے کہا کہ نیلم کی تعمیر و ترقی اور عوام کو فوری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام محکمہ جات اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ محکمہ جات کے سربراہان شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے نیلم میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبہ جات کی تکمیل میں تاخیر کے عوامل کی نشاندہی کر کے ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ چئیرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن نے کہا کہ سیاحوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے نیلم کے سیاحتی مقامات تک رسل و رسائل کے ذرائع کو فوری بحال کیا جائے۔ سیاحتی صنعت اور نیلم کا مستقبل جنگلات سے وابستہ ہے۔نیلم کے آبی وسائل، معدنیات اور ہائیڈل پوٹینشل کا دار و مدار یہاں کے جنگلات اور جنگلی حیات پر ہے۔ انہوں نے چین سا مشین کے استعمال پر پابندی اور دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے پولیس، انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے آفیسران کو سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے طبی مراکز میں غیر حاضر ڈاکٹرز کی بندش تنخواہ کیلئے تحریک کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ برقیات کو لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو کم کر کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پھولاوئی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد گریس ویلی میں بلا تعطل بجلی کی ترسیل کی جا سکے گی۔ انہوں نے معدنیات کی نکاسی کے دوران بارود کے استعمال پر پابندی لگانے کی ہدایت کی۔ چئیرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن نے عوام کو فوری سہولیات فراہم کرنے مین حائل رکاوٹوں اور محکمہ جات کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ضلعی آفیسران کے جائزہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام راجہ محمد عظیم، ڈی ایس پی عبد الخالق، سابق چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید صداقت حسین شاہ،ایم ایس ڈاکٹر سجاد، ایکسئین شاہرات نجم الحسن گیلانی، ایکسئین برقیات محسن میر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خواجہ ذاکر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ سید شفقت حسین کاظمی، ڈی ایف اوکیرن سید عصمت حسین شاہ، ڈی ایف او تجدید غلام مرتضی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک مرتضی، چیف آفیسر بلدیہ سید قمر عباس، آفیسر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب، ایکسیئن عمارات سردار امتیاز، ڈی ایف سی انجینئر ابرار احمد میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افتخار گیلانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آبپاشی گل نواز میر، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، ڈسٹرکٹ ویٹر نری آفیسر ڈاکٹر وقاص بٹ، تحصیلدار آٹھمقام بشارت چوہدری، ڈسٹرکٹ آفیسر معدنی وسائل امجد حسین شیخ، ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر سرشار احمدو دیگر نے شرکت کی۔
0
چئیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن مولانا محمد پیرمظہر سعید شاہ نے