0

انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا


بھمبر(بی بی سی)انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑ پھینکیں گے،عوامی تعاون سے امن و امان بحال رکھنے،عوام کی جان و مال کےتحفظ میں تمام تر وسائل توانائیاں بروئے کارلارہے ہیں ،آزادکشمیرکے باشندے پرامن لوگ ہیں،آزادکشمیرپولیس دیگرصوبوں کی نسبت بہتراورپروفیشنل ہے،تمام افسران و اہلکاران دیانت داری سے خدمت کریں،پولیس اہلکار فرض ادائیگی کے ذریعہ عبادت کا درجہ حاصل کرسکتے ہیں،حالیہ دہشتگردی کہ لہرمیں جملہ پولیس نفری،افسران و جوان الرٹ رہیں،پولیس و سیکورٹی سٹاف کو بلدیاتی انتخابات ،مردم شماری سمیت قومی معاملات میں احسن اندازمیں فرائض سرانجام دینے پر شاباش دیتے ہیں،میڈیاکی تحقیقاتی،غیرجانبدارانہ رپورٹنگ معاشرے کی بہتری میں اہم کرداراداکرتی ہے۔ایک بہادر دیانت دار پولیس اہلکار درجنوں دہشت گردوں،جرائم پیشہ افرادپربھاری ہے۔ہرشہری اپنا دل صاف کرکے معاشرے کی خدمت کرے اللہ نیت کے مطابق فیصلہ کرتاہے۔نوجوان نسل،طلباء کو منشیات سے بچانے کے لئے ہر شخص کو نیک نیتی سے کردار اداکرنا ہوگا۔ایس ایس پی بھمبر راجہ محمد اکمل خان اور انکی پوری ٹیم کو سراہتے ہیں،ایس ایس پی کی تعیناتی کے بعد جرائم میں کمی ہوئی ،اچھے دیانت دار افسران و اہلکاران کوشاباش دیتے ہیں،پولیس وردی کی آڑ میں غلط کام کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔پولیس اہلکار عام شہریوں،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین پولیس ملازمین سمیت ہرشخص کے ساتھ اچھااخلاق رکھیں فرائض کے ساتھ انصاف کریں،پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،دوران فرائض ایک پولیس اہلکارشہید ہوتا ہے تو دوسرا اگلے دن اسکی جگہ موجود ہوتاہے بلاامیتازبلاتفریق برداری،جماعت رنگ و نسل ہم خدمت کرتے ہیں،آئی جی نے کہاکہ امریکی نامور سکالرنے کہاکہ اسلام دنیا کا پرامن ترین دن ہے ،قرآن راہ حق کی کتاب ہے،امریکی سکالرنے تحقیقاتی رپورٹ میں کہاکہ مسلمان امن پسند ہیں،مسلمان حج روزہ زکوہ کے ساتھ پڑوسی کابھی خیال کرناچاہیے ،حقوق العباد کا خیال کریں۔غریب ،مزدور،سفیدپوشوں کا خیال رکھیں۔مستحقین کادھیان رکھیں،لیکن پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شک نی کریں،آئی جی نےنومنتخب بلدیاتی ممبرز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت اور گفتگومیں کہاکہ بلاتفریق عوام کی خدمت کریں۔دورے کے دوران ڈی آئی جی میرپورڈویژن ڈاکٹرخالدچوہان،ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمودجرال نےمجموعی طور پر بریفنگ دی،نومنتخب بلدیاتی نمائندگان چئیرمین ضلع کونسل،بلدیہ چیئرمین نے آئی جی آزادکشمیراور پولیس فورس کوبلدیاتی انتخابات میں کامیاب حکمت عملی پر مبارکباد اور شکریہ ادا کیا
۔تفصیلات کے مطابق آئی جی آزادکشمیرڈاکٹرامیراحمدشیخ نےبھمبردورے کے دوران مصروف وقت گذارا،پولیس حاضر، ریٹائرڈ ملازمین و افسران اور میڈیا نمائندگان نومنتخب بلدیاتی نمائندگان سے ملاقات کی،مسائل دریافت اورحل کے حوالے سے فوری احکامات دیئے۔ ایس پی آفس میں شہریوں کے لئے پولیس خدمت مرکزکاافتتاح کیا۔ایس پی آفس آمد پر پولیس کے چاک و چوبنددستے نے سلامی پیش کی،آئی جی نے پولیس گارڈ آف آنرکامعائنہ،فیلڈ عملہ سے ملاقات ،حوصلہ افزائی کی،پولیس لائنز میں مختلف شعبہ جات کامعائنہ کیا،جوانوں سے ملاقات کی،پولیس لائن کو جوانوں کا گھر قرار دیتے ہوئے کہاکہ گھر کی حفاظت سب کی ذمہ داری قرار دیا،میڈیا نمائندگان و دیگرسے ملاقات کے دوران کہاکہ قومیں اخلاق ،محنت سے زندہ رہتی ہیں،میڈیا نمائندگان ثبوت کے ساتھ لکھیں،سچ اورمحنت کے قلم میں بڑی طاقت ہے میڈیا کے لوگ ہر زاویے سے دیکھتے ہیں۔پنجاب اور سندھ میں میڈیا مسائل کو
زیادہ اجاگرکرتا ہےحق سچ کی بات کرنے والوں کا تاریخ میں نام رہتاہے حق بات کرنے والوں کو مشکلات رہتی ہے۔آئی جی نے کہاکہ بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ہوگا،آزادکشمیربھرمیں عام آدمی کو ریلیف دے رہے ہیں،پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہےکہ چنگ چی رکشہ،موٹرسائیکل کا چالان نہیں ہوگا ،ٹریفک پولیس ناکہ بندی نہیں کرے گی عوامی اور میڈیاشکایات پر ڈی ٹی آئی کو معطل کرتے ہیں،ناکوں پرپولیس اہلکاروں کے موبائیل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہے،پولیس افسران ماتحت ملازمین کے ساتھ اچھارویہ رکھیں۔بلدیاتی نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی ممبرزکےتعاون سےامن کمیٹیز فعال ہورہی ہیں،نومنتخب نمائندے پولیس کے ساتھ مل کر امن وامان میں کردار اداکریں۔مشکوک افراد پر نظررکھیں۔کرایہ داری ایکٹ پر عمل کریں۔دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکناہے۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگومیں آئی جی پی ڈاکٹرامیراحمدشیخ نے کہاکہ پریس ریاست کااہم ترین شعبہ ہے ،میڈیا کی مثبت تحقیقاتی رپورٹس پر ایکشن لیتے ہیں،میڈیا نمائندگان کی تجاویز اہمیت کی حامل ہیں،آزادکشمیرپولیس پاکستان کے دیگرصوبوں سے زیادہ اچھی پرفارمنس رکھتی ہے،آزادکشمیرکے لوگ اچھے ہیں،جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے خود بھیس بدل کرخفیہ چیکنگ کرتاہوں،میڈیا تجاویزپرپولیس ٹرانسپورٹ ،یونیفارم،پولییس مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وی آئی پیز کے ساتھ زیادہ گاڑیاں ہیں لیکن فیلڈ عملہ 45 سالہ پرانی گاڑیاں استعمال کررہاہے۔پولیس اہلکار دھوپ گرمی سردی،طوفان میں ڈیوٹی دے رہاہے،راشن الاونس نہ ہونے کے برابر ہے،ملاقات کے دوران صحافیوں نے پولیس نفری میں اضافہ تبادلہ تعیناتیوں میں سیاسی مداخلت کاخاتمہ،ٹریفک پلان نظم و ضبط سیاحوں کی شکایات،جیل منتقلی،پولیس کو ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی،آئی جی نے کہاکہ آزادکشمیرمیں 31 بڑے داخلی رستے ہیں۔سی سی ٹی وی ،سیف سٹی کیمرہ سے بڑافائدہ ہے،ریٹائرڈپولیس ملازمین و افسران سے ملاقات میں انکی خدمات کو سراہا ،تجاویز اورانکی زندگی سے متعلق خیرو عافیت دریافت کی،پولیس یونیفارم میں تربیت یافتہ ملازم سب پر بھاری ہے۔پولیس مسائل کے باوجود محنت کررہی ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کاخصوصی خیال رکھیں۔دورے اور تقاریب کے دوران ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ،جملہ ڈی ایس پی صاحبان،ایس ایچ اوز،چئیرمین ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف چئیرمین بلدیہ الطاف ابراہیم سمیت ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز سے نومنتخب نمائندگان وکلا صحافی ضلعی افسران سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجودتھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں