
مظفرآباد(بی بی سی)آزادکشمیر کی سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد کی زیر صدارت میرپور میں محکمہ سیاحت اور کشمیر لبریشن کمیشن کے اشتراک سے ”جشن بہاراں“ فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کشمیر لبریشن کمیشن اعجاز احمدلون، ڈائریکٹر جنرل سیاحت، محترمہ تہذیب النساء، ناظم اعلیٰ جنگلات غلام مجتبیٰ مغل، ڈائریکٹر جنرل کشمیر کلچرل اکیڈمی فیضان مغل، ؑڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈائریکٹر سیاحت خالد محمود ثاقب، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں چار روزہ میلہ ”جشن بہاراں“ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ محکمہ سیاحت تمام جات کے ساتھ کو آرڈینیشن کے ذریعے میلے کو کامیاب بنائیں گے۔ کشمیر کلچرل اکیڈمی میوزیکل شو اور فنکاروں کے انتظام کرے گی۔ میرپور انتظامیہ اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی مختلف محکمہ جات کے سٹالز کی تنصیب اور محکمہ سیاحت کے ساتھ ملکر ضلعی انتظامیہ کو متحرک کریں گے۔ محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سپورٹس ایونٹ کے تمام انتظامات کرے گا۔ محکمہ سیاحت، کشمیر کلچرل اکیڈمی، اے جے کے ٹیوٹا، محکمہ زراعت، محکمہ جنگلات اور سمال انڈسٹریز اپنے سٹالز لگائیں گے۔ ایم ڈی اے سٹیج کی تیاری اور ساؤنڈ سسٹم کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اجلاس میں میوزیکل شو کیلئے مقامی فنکاروں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ میر پور میں ”جشن بہاراں“ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح 17مارچ کو ہو گا۔ جشن بہاراں میں میوزیکل شو، سپورٹس ایونٹس، مختلف محکمہ جات کے سٹالز،ہارس اینڈ کیٹل شو اور فوڈ سٹالز لگائے جائیں گے۔ سپورٹس ایونٹس میں نیزہ بازی اور آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹور ازم، سپورٹس ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے جشن بہاراں جیسے ایونٹس کے انعقاد سے مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات جشن بہاراں کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھی جشن بہاراں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں اور اس کو کامیاب بنائیں۔
0