
سماہنی (بی بی سی) سول ملٹری اشتراک سے ایل او سی چاہی سیکٹر میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں لگ بھگ 1500 سے زائد سول آبادی کے مختلف مریضوں کو چیک کیا گیا اس موقع پر مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج اور مفت ادویات دی گئیں پاک آرمی کے ڈاکٹرز نے ڈی ایچ او آفس اور محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے مختلف مریضوں کا چیک اپ کیا اور انہیں آئندہ بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی اہل علاقہ نے پاک آرمی اور محکمہ صحت عامہ کے حکام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر کی دہلیز پر مفت ادویات ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔
0