0

غزل سرفراز کاشی

در بہ در کو بہ کو
پاؤں تجھے ہی چار سو

عکس میری نظر میں ہے
خوبرو بس خوبرو

لگ رہا ہے چاند بھی
تیرے جیسا ہو بہو

مسترد میں بھی ہوا
رد ہوئی ہر جستجو

عین ممکن ہے کہ ہم
کوئی کریں نہ آرزو

اس جہاں میں نہ سہی
محشر میں ہوں گے رو برو

سرفراز کاشی

کیٹاگری میں : ادب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں