0

اُس جشنِ نوبہار کا قصہّ تمام شُد (ڈاکٹر فرزانہ فرحت)

ڈاکٹر فرزانہ فرحت لندن

اُس جشنِ نوبہار کا قصہّ تمام شُد
یعنی ترے خُمار کا قصہ تمام شُد

چاہت بھری پکار کا قصہ تمام شُد
اُس کےجمالِ یار کا قصہ تمام شُد

اے حکمران تجھ کو حکومت پہ ناز تھا
اب تیرے اقتدار کا قصہ تمام شُد

ہم نے اتار دی ہیں سمندر میں کشتیاں
آ اب ترے فرار کا قصہ تمام شُد

جاگا ہے تیری قوم کے لوگوں کا جب شعور
تیرے بھی اختیار کا قصہ تمام شُد

فرحت~ ملی ہے ہم کو محبت کی جو نوید
نفرت کے کاروبار کا قصہ تمام شُد

کیٹاگری میں : ادب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں