0

ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود کی زیر صدارت ”نیشنل ایکشن پلان


نیلم(بی بی سی)ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود کی زیر صدارت ”نیشنل ایکشن پلان“ پرعملدرآمد اورامن وامان کی صورتحال کے حوالے سے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلا س منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی ساجد عمران، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر آٹھ مقام راجہ محمد عظیم خان، اسسٹنٹ کمشنر شاردہ مشرف حسین، ڈی ایس پی راجہ عبدالخالق، ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر آٹھ مقام کامران خان، آفیسراطلاعات محمد حنیف، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابرار احمد میر، تحصیلدار ہیڈکوارآٹھ مقام چوہدری بشارت، نائب تحصیلدارخواجہ فاروق احمد، نائب تحصیلدار نیابت جوراسید کبیر حسین شاہ،سمیت تمام تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان اورپولیس چوکیوں کے چوکی آفیسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ حالیہ پشاور اورکراچی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ضلع ہذا کے انٹری پوائنٹس پرچیکنگ کاموثر انتظام کیاجائے،نیشنل ایکشن پلان کے نکات پر مکمل عملدرآمد کویقینی بنایاجائے۔ ضلع ہذا میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی ا جازت نہ دی جائے گی اور ایسا کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلع میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری سال 2023 کوخوش اسلوبی سے مکمل کرنے کیلئے پولیس، انتظامیہ ملکر اسکو کامیاب بنائے۔ اجلاس میں ایس پی ساجد عمران نے سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابرار احمد میرنے ضلع بھر میں اشیاء خردونوش وآٹے کی سمگلنگ کی روک تھام اور دستیاب سٹاک کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈ پٹی کمشنر نے مجسٹریٹ صاحبان /ایس ایچ اوصاحبان کوحکومت کی طرف سے کیے گئے فیصلہ جات پر مکمل عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمہ، اشیاء خردونوش کے انراخ کے تعین اور رمضان المبارک سے قبل سستے بازار کے انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کی روک تھام کیلئے انتظامیہ اور پولیس ملکر سختی سے اقدامات اٹھائیں۔ اجلاس میں ایس پی ساجد عمران نے پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی تجویز دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں