0


نیلم(بی بی سی)ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے پرائیویٹ گیسٹ ہاؤسسز میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے پرائیویٹ گیسٹ ہاؤسسز مالکان کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس پی ساجد عمران، اسسٹنٹ کمشنر آٹھ مقام راجہ محمد عظیم خان، اسسٹنٹ کمشنر شاردہ مشرف حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک غلام مرتضیٰ، آفیسر اطلاعات محمد حنیف اور گیسٹ ہاؤسسز کے مالکان نے شرکت کی۔اجلاس میں نیلم کے گیسٹ ہاؤسسز باالخصوص دریا کنارے پرواقع گیسٹ ہاوسز میں سیکورٹی کیمرہ جات کی فی الفور تنصیب پراتفاق ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے نیلم میں بالعموم اور باالخصوص دریا کنارے پرواقع گیسٹ ہاؤسسز میں سیکورٹی کیمرہ جات کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ نیلم میں سیاحت کے فروغ کیلئے گیسٹ ہاؤسسز مالکان کیساتھ تعاون کوجاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمبردآزماہونے کیلئے گیسٹ ہاؤسسز میں کیمرہ جات کی تنصیب کیلئے انتظامیہ گیسٹ ہاؤسسز مالکان سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک غلام مرتضیٰ کوسیکورٹی کیمرہ جات کی فوری تنصیب میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کیلئے سفارشات ترتیب کرتے ہوئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں