
مظفرآباد (بی بی سی)یونیسف کے وفد کی کنٹری نمائندہ عبداللہ اے فادل کی سربراہی میں آزادکشمیر کے وزیر صحت نثار انصر ابدالی سے ملاقات، آزادکشمیر میں صحت کے شعبہ میں یونیسف کی جانب سے جاریہ منصوبہ جات اور درپیش چیلنجز کے حوالہ سے تبادلہ خیال۔ ملاقات میں سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل ظہیر اختر، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب، پروگرام منیجر ای پی آئی ڈاکٹر عبدالستار، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے صحت سیدہ اسماء اندرابی، انچارج ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر فرحت و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا کہ یونیسف اس سے قبل بھی آزادکشمیر میں صحت کے شعبہ میں ہمارے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی تعاون جاری رہے گا۔ یونیسف آزادکشمیر میں ہیلتھ کیئر کمیشن،ہیلتھ فاؤنڈیشن کے قیام اور ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ ہم صحت کے شعبہ میں مانیٹرنگ اینڈ اویلویشن سیل قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس شعبہ میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ صحت عامہ میں کام کرنے والے سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور ٹیکنیکل سپورٹ کے لیے بھی ہمیں یونیسف کا تعاون درکار ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یونیسف کے کنٹری نمائندہ عبداللہ اے فادل نے کہا کہ صحت کا شعبہ یونیسف کے مینڈیٹ میں شامل ہے۔ ہم اسے حوالہ سے اپنا ورک پلان ترتیب دے رہے ہیں اور الگے چار سے چھ ہفتوں میں ہم اپنے ورک پلان کا ابتدائی مسود ہ تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے آزادکشمیر میں جو ڈونر کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے اس کے لیے یونیسف محکمہ کی سپورٹ کرے گا۔ ہم اپنے ورک پلان میں محکمہ کی ترجیحات کو شامل کریں گے تاکہ محکمہ کی ضرورت کے مطابق ورک پلان تشکیل دیا جا سکے اور آزادکشمیر میں صحت کے شعبہ میں بہتری لائی جا سکے۔
0