0

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہ


اسلام آباد (بی بی سی)ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ بہادر کشمیریوں کی قربانیاں اور جدوجہد رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے سات دھائیوں سے کشمیری عوام پاکستان سے الحاق کی جدوجہد کررہے ہیں۔ عالم اسلام بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرے۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور مسلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنے سے انٹرنیشنل میڈیا کی توجہ کشمیر پر مرکوز ہوئی۔جس کی وجہ سے بھارتی چینلز وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ہمیشہ اگ اگلتے ہیں اور منفی پراپیگنڈہے کرتے ہیں۔توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کشمیری قوم کی ترجمانی بھرپور انداز سے کر رہے ہیں۔توصیف عباسی نے کہا کہ کشمیر ی آزادی چاہتے ہیں۔ نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کی انتہا ہوچکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے کشمیری پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں دفن ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہو چکا۔۔اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے،آزادی کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جلد مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔ بھارتی بربریت کشمیریوں کوشکست نہیں دے سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں