
مظفرآباد(بی بی سی)ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کا آخری مرحلہ جس میں ضلع کونسلز/یونین کونسلز /میونسپل کارپوریشنز/ٹاؤن کمیٹیز کے چیئرمین /میئر /ڈپٹی میئرکی پولنگ مورخہ 02مارچ 2023کو ہوئی کے موصولہ نتائج کی روشنی میں آزادجموں وکشمیر الیکشن کیشن نے بمطابق نتائج نوٹیفکیشن کی اشاعت غیر معمولی سرکاری گزٹ میں شائع کئے جانے کی منظوری دے دی ہے جس کی تعمیل میں آج 3مارچ 2023تمام کامیاب امید واران کے نام سرکاری گزٹ میں شائع کئے جانے کے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔
0