0

کمشنرمظفرآباد ڈویژن مسعودا لرحمان نے کہا کہ

مظفرآباد(بی بی ڈی) کمشنرمظفرآباد ڈویژن مسعودا لرحمان نے کہا کہ پاکستان ادارہ شماریات کے زیر اہتمام پاکستان بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا آغاز یکم مارچ 2023سے ہو رہا ہے۔اس مقصد کیلئے مظفرآباد ڈویژن کو 1235بلاکس میں تقسیم کیاگیا ہے اور مظفرآباد ڈویژن میں 111سپروائیزر اور 626شمارکنندگان کامیابی سے ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ 10%ریزرو سٹاف بھی شامل ہے۔ سپروائیزر اور شمار کنندگان کو ٹیبلٹ ڈیوائسز تقسیم ہو چکی ہیں۔پاکستان ادارہ شماریات نے ملک میں پہلی دفعہ خود شماری کا پورٹل متعارف کروایا ہے جس کا لنک self.pbs.gov.pkہے۔جس کا د ورانیہ 20فروری 2023سے شروع ہو کر 03مارچ 2023تک اختتام پذیر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لنک پرشہری اپنا ڈیٹاخود بھی انٹر کر سکتے ہیں جس کے بعد انہیں UTNٹوکن نمبر موبائل پر وصول ہوگا اور شمار کنندہ جس شہری نے خود شماری کی ہو گی کے طلب کرنے پر ٹوکن نمبر دینے کا پابند ہوگا۔ہر شمار کنندہ دو بلاکس میں خانہ و مردم شماری کریگا جو دو فیز پر مشتمل ہو گی۔ پہلا فیز یکم مارچ سے شروع ہو کر 16مارچ جبکہ دوسرا فیز 17مارچ سے شروع ہو کر یکم اپریل 2023 تک اختتام پذیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن میں 105بلاکس جو برف باری کے باعث متاثر ہیں ان میں خانہ و مردم شماری مئی 2023میں ہوگی جن میں ضلع جہلم ویلی کے 47بلاکس اور ضلع نیلم کے 58بلاکس شامل ہیں۔عوام الناس سے اپیل ہیکہ اس قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے خانہ و مردم شماری کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں