0

وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ کنن پوشپورہ س

اسلام آباد (بی بی سی) ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ کنن پوشپورہ سانحہ بھارتی فوج کی درندگی کا انسانیت سوز واقعہ ہے جس پر عالمی برادری کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ فروری 1991 کی میں قابض فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقوں کنن اور پوشپورہ میں تقریباً 100خواتین کی اجتماعی آبروریزی کی تھی،کئی دہائیاں گزرجانے کے باوجود متاثرین اب بھی انصاف کیلئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں،اس سانحے کے مجرموں کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہ ہونا انسانی حقوق کے عالمی اداروں کیلیے لمحہ فکریہ ہے انہیں اسکا نوٹس لیکر اقدامات کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پوری دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھایا۔اور قانون ساز اسمبلی میں اس سانحہ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں ہندوتوا پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ وادی میں کئی لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں کی داستان بہت طویل ہے۔ شاید ہی کوئی دن ہوجب بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر چادراورچاردیواری کاتقدس پامال نہ کرتی ہو۔ توصیف عباسی نے کہا کہ کشمیری خواتین کی بے حرمتی اورنوجوانوں کاقتل معمول کی بات بن چکی ہے۔ ان تمام مظالم اورہتھکنڈوں کے باوجود تحریک آزادی مسلسل زورپکڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں