
بھمبر(بی بی سی)ضلع بھمبرمیں پولیس مجسٹریٹس میٹنگ میں اہم فیصلہ جات کئے گئے،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال کی زیرصدارت پولیس مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا،جس میں ایس ایس پی راجہ اکمل خان ،ایس ڈی ایم صاحبان،تحصیلداران،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز،ڈی آئی او،سپرننڈنٹ و دیگرنے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان،پرائس کنٹرول امن و امان کی بحالی ساؤنڈ سسٹم،دفعہ 144پر عمل درآمد، پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی ،فوجداری مقدمات کا ڈسپوزل، شکایات باکس احکامات جناب وزیراعظم ٹریفک کنٹرول، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ وال چاکنگ دیواروں پر بینرز آویزگی پر پابندی عدالتی احکامات عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کھلی کچہری،تجاوزات پینڈنگ تعمیلات کاجائزہ لیاگیا ،ایس ایس پی کی تحریک پرقدیم،تاریخی عمارات ،مفید عام ،آثارقدیمہ تاریخی ورثہ جات کی حدود میں کھدائی پر دفعہ 144 کےنفاذ کافیصلہ کیاگیا،آتش بازی پتنگ بازی پرپابندی ،غیرریاستی افراد کی پٹرتال،جنرل ہولڈ اپ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کافیصلہ کیاگیا۔ڈپٹی کمشنراور ایس ایس پی نے کہاکہ ٹیم ورک سے مثبت نتائج آتے ہیں جسکی مثال حالیہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب حکمت عملی ہے۔تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی ایم صاحبان،ڈی ایس پیز،تحصیلداران ،ایس ایچ اوز نےمجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنراور ایس ایس پی نے کہاکہ جنرل ہولڈاپ ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد،کالے شیشوں،پولیس مجسٹریٹس کی ممنوعہ لائٹس لگانے والوں کے خلاف کاروائی،مضرصحت کولڈ ڈرنکس،آئس کریم پرپابندی پر عمل درآمد کیاجائے ۔جنرل ہولڈ اپ پرعمل ،سرکاری دفاترکی پٹرتال،انسپکٹراوزان کی بھمبر دستیابی ،فوڈاتھارٹی کو متحرک،جیل قیدیوں کی نئی جیل عمارت منتقلی،نان کسٹم گاڑیوں کی پٹرتال ،مردم شماری سے قبل ضروری تربیت ،انسداد منشیات مہم،آگاہی واک،کھلی کچہری کا انعقاد کیاجائے۔حکومتی احکامات عمل درآمد،امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔
0