0

جموں وکشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے


بریڈفورڈ(بی بی سی) ترجمان آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ تارکین وطن کا ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار رہا ہے۔ عمران خان تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار کیا لیکن پی ڈی ایم کی حکومت نے آتے ہی تارکین وطن سے یہ حق چھیننے کے لیے قانون سازی کی۔ تحریک انصاف کو ہمیشہ تارکین وطن نے بھرپور انداز میں سپورٹ کیا۔ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر اسکی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ تحریک انصاف جنرل الیکشن میں دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف نارتھ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر، ڈاکٹر عبداللہ ریار، مخدوم طارق، نعیم ملک، جاوید جیدی سمیت برطانیہ بھر سے تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ تارکین وطن نے ہمیشہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کیا اور مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔ تارکین وطن تحریک انصاف کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہمیشہ تارکین وطن کے مسائل میں دلچسپی لی اور انکو حقوق دینے کے عملی اقدامات کیے لیکن پی ڈی ایم کی حکومت نے تارکین وطن کو ووٹ کے حق کی مخالفت کی۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جن پر پوری قوم بشمول تارکین وطن کو اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن مسلہ کشمیر کو انٹرنیشنل کیمونٹی تک پہنچانے کے لیے اپنا جاندار کردار ادا کریں تاکہ ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ برطانیہ میں کشمیریوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیر آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں تحریک انصاف کی حکومت انہیں بھرپور سپورٹ دے گی۔
**

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں