0

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن کی زیر صدارت

مظفرآباد (بی بی سی)کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن کی زیر صدارت یکم مارچ 2023سے آزاد کشمیر، گلکت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں سا تویں خانہ و مردم شماری پاکستان (ڈیجیٹل سینسز) کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عبدالحمید مغل ہال دفترکمشنرمظفرآبادڈویژن میں عرفان مسعود کشفی ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس(ریجن) مظفرآباد, قاضی عبدالجلیل ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز (مردانہ)،فوزیہ خان ڈویژنل ڈائریکٹر سکول (زنانہ)، محمد شوکت خان ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد ڈویژن،محمد وسیم ڈویژنل کوآرڈی نیٹر ادارہ شماریات مظفرآباد ڈویژن، فدا حسین کاظمی ڈپٹی کمشنرجہلم ویلی، ڈاکٹر صداقت خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مظفرآباد، زاہد مرزا ایس ایس پی مظفرآباد، خرم اقبال ایس پی جہلم ویلی، میجر ساجد اسٹیشن ہیڈ کوارٹر 1AKبریگیڈ مظفرآباد، میجر حسان نمائیدہ آرمی، راجہ عظیم اسسٹنٹ کمشنر اٹھمقام نیلم ویلی، عبدالخالق ڈی ایس پی ہیڈ کوراٹر مظفرآباد، سعد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا مظفرآباد، خواجہ آصف مجید ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مظفرآباد، راشد خان تحصیلدار ہٹیاں بالا، ندیم احمد ضلعی سینسز کوآرڈی نیٹر ضلع مظفرآباد، صداقت حسین ضلعی سینسز کوآرڈی نیٹر ضلع جہلم ویلی،انجم اعوان نمائندہ سول سوسائٹی مظفرآبادودیگر نے شرکت کی۔ سا تویں خانہ و مردم شماری پاکستان (ڈیجیٹل سینسز) پاکستان ادرہ شماریات کی سربراہی میں یکم مارچ 2023سے آزاد کشمیر، گلکت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں شروع ہونے جا رہی ہے۔ ڈویژن مظفرآباد کے تین اضلاع نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے کل 1235بلاکس میں سے 47بلاکس میں بوجہ شدید برف باری مارچ 2023کے بجائے مئی 2023میں کام مردم شماری شروع کیا جائے گا۔ ڈویژن مظفرآباد کے بقیہ 1188بلاکس میں مردم شماری کا کام یکم مارچ 2023سے شروع ہونے جارہا ہے۔ جملہ انتطامات ڈپٹی کمشنرزکے آفس میں قائم شدہ Census Support Centreسے کوآرڈنیٹ کیے جا رہے ہیں۔ ڈویژن مظفرآباد کی سطح پر 111سپروئزر اور626شمارکنندگان کی ٹریننگ اور تعیناتی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ عملہ کو Devices/Tabletبمعہ Census Kitتقسیم کا کام جاری ہے اور آمدہ 24فروی 2023تک مکمل کرلیا جائے گا۔جملہ سینسزڈسٹرکٹ آفیسران/ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی کہ عملہ کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی نسبت انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔جملہ پولیس آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ 27فروری 2023تک جملہ انتظامات، تعیناتی سیکورٹی عملہ مکمل کریں اور مورخہ 27فروری 2023کو ٹیم برمشتمل دو ممبران شمارکنندہ اورسپاہی کی Pairingکا انتظام ضلعی سطح پر کریں تاکہ ممبران ٹیم کے مابین رابطہ کا فقدان نہ ہو۔ڈویژنل سینسز کوآرڈی نیٹر ڈویژن مظفرآباد،ممبران Census Co Ordination Committeeکے مابین باہمی رابطہ کاری کے لیے Whatsappگروپ بنائیں اور جن بلاکس میں Mapsکے ایشوز فورم پر زیر بحث لائے گے ہیں ان کو بروقتPBS-Development Teamاورنادرا کے تعاون سے درست/حل کریں۔ضلع نیلم کے Snow Bound Blocksکی فہرست ڈسٹرکٹ سینسز آفیسر کے تعاون سے اندر ایک یوم حتمی کریں۔آخر میں چیرمین کمیٹی نے جملہ شرکا ء میٹنگ کا شکریہ ادا کیا اور اس قومی فریضہ کو ملی جوش و جزبہ سے مکمل کرنے کا آعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں