0

دربار بابا شادی شہیدکے سالانہ عرس کی تقریب


سماہنی(بی بی سی)دربار بابا شادی شہیدکے سالانہ عرس کی تقریب احترام و عقیدت سے منائی گئی وزیراوقاف آزادکشمیرحافظ حامد رضا نے سالانہ عرس کے موقع دعا میں شرکت کی،زائرین کولنگر تقسیم کیاگیا سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے،جبکہ ضلع بھرمیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مرزا ارشدمحمودجرال کے احکامات پرعام تعطیل رہی،اس سے قبل عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اوقاف آزادکشمیر حافظ حامد رضا نے کہا کہ انسان کو ظاہر کے ساتھ باطن بھی صاف کرناہوگا،زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت پرعمل کریں زندگی کے شب و روز نبی پاک کے بتائے ہوئے طریقے پر گزارنا ہو گی
روحانی شخصیت شاداب خان المعروف بابا شادی شہید کے عرس کے موقع پر زائرین کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں اوقاف کا مقصد نذرانے اکھٹا کرنا نہیں بلکہ ذائرین کو بھی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے وزیر اوقاف نے عوامی شکایات پر دربار میں واش رومز استعمال پر فیس وصولی کے فوری خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ذائرین کی رہائش گاہوں کے ساتھ واش رومز کی جلد تعمیر کی یقین دہانی کرائی وزیر اوقاف نے کہاکہ وزیر خوراک و معدنی وسائل آزاد کشمیر چودھری علی شان سونی کی وساطت اور تحریک پر جنڈی چونترہ تا دربار بابا شادی شہید سڑک کی کشادگی اور پختگی جلد ہو گی،دربارکی حدود میں قائم چونگی ختم کرنے کا اعلان کرنےکا اعلان کرتے ہیں۔تقریب سے سیکرٹری اوقاف سردار ظفر ، اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چودھری احمد سبحانی نگیال ،صدر بابا شادی شہید ورثاء کمیٹی راجہ غلام محی الدین، علامہ نثار احمد جلالی قاری طیب نواز،علامہ واجد سیالوی سید اصغر کاظمی، و دیگر نے بھی خطاب کیا اور راجہ شاداب خان المعروف بابا شادی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں