0

پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے سے قبل کیوی کرکٹر گپٹل اور ایرن ہالینڈ کی ٹوئٹس وائرل ہو گئیں


پاکستان سپر لیگ کا نیا سیزن تمام تر رعنائیوں کے ساتھ 13 فروری بروز پیر سے شروع ہونے جارہا ہے جس کے لیے ناصرف مداح بلکہ خود غیر ملکی کھلاڑی بھی پرجوش ہیں۔پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے کیوی کھلاڑی مارٹن گپٹل نے اپنے جذبات کا اظہار ویڈیو پیغام اور ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوئٹر پر گپٹل کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں پاکستانی مداحوں کے لیے کھیلنے کے لیے بہت ہی خوش ہوں، مجھ سے یہ تجربہ حاصل کرنے کا انتظار نہیں ہورہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں