0

بیٹی کالے جادو کی وجہ سے پیدا ہوئی” ماں نے نومولود بیٹی کو زندہ دفن کر دیاپھر شوہر نے کیا کیا؟ جانیے


بھارت میں پتھر دل ماں نے اپنی بیٹی کو زندہ دفن کرتے ہوئے جہالت کے دور کی یاد تازہ کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے، خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ہفتے کو جب میں مزدوری کرکے گھر واپس آیا تو بیٹی موجود نہیں تھی، مجھے فوراً بیوی پر شک ہوا اور پولیس کو اطلاع کی۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے تفتیش شروع کی تو اس نے بتایا کہ میں نے بیٹی کو جنگل میں دفن کردیا۔بچی کو دفن کرنے کا سن کر پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچی کو زمین سے نکالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی حیران کن طور پر زندہ تھی جسے فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن 2 روز بعد اس کا انتقال ہوگیا۔شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کا ماننا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کالے جادو کی وجہ سے ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں