
پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس میں عدالت نے شریک ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کیلئے نیب کے تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظور کرلی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر ضمنی چالان نہ آیا تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کریں گے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب کورٹ میں پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت ہوئی،خواجہ برادران نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ،نیب نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ شریک ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کی مہلت دی جائے،نیب کے تفتیشی کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر ضمنی چالان نہ آیا تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کریں گے ۔
0