
میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک چڑیا گھر کا ڈائریکٹر شائقین کے لیے پنجروں میں رکھی گئی 4 بکریاں پکا کر اور ایک زیبرا بیچ کر کھا گیا۔میل آن لائن کے مطابق اپنی نوعیت کی یہ منفرد حرکت میکسیکو کے شہر چلاپن سینگو کے چڑیا گھر میں ہوئی ہے۔ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر جوز نیوا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جوز نیوا پر الزام ہے کہ اس نے کرسمس پارٹی کے لیے امریکی نسل کی 4 قیمتی بکریاںذبح کرکے پکا لیں اور کچھ اوزاروں کے بدلے 1 زیبرا بیچ ڈالا۔جوز نیوا نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے جو بکریاں پکائی گئی تھیں وہ چڑیا گھر کی نہیں تھیں۔رپورٹ کے مطابق جوز نیوا پر دیگر کئی جانور بھی فروخت کرنے کا الزام ہیں۔ ان میں واتوسی گائیں بھی شامل ہیں جن کی قیمت ساڑھے 3ہزار ڈالر (تقریباً 9لاکھ 54ہزار روپے) تھی۔واضح رہے کہ جوز نیوا کو گزشتہ ماہ اس وقت نوکری سے معطل کر دیا گیا تھا جب چڑیا گھر میں 1 ہرن کی پراسرار طور پر موت ہو گئی۔ اس کے بعد نیوا کے خلاف تحقیقات شروع ہوئیں، جن میں مذکورہ انکشافات سامنے آ گئے اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
0