0

جیسے ہی سگنل دوں گھر وں سے نکلو اور گرفتاریاں دو” عمران خان نے قوم سے خطاب میں پیغام جاری کر دیا


عمران خان نے قوم کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سمجھ رہے ہیں یہ ہمیں خوفزدہ کر دیں گے اور ہم کسی طرح ڈر کر پیچھے ہٹ جائیں گے تو ہم ان کا یہ شوق بھی پورا کر دیتے ہیں، اپنی قوم کو کہنا چاہتاہوں کہ میں کال دوں گا ، “جیل بھر وتحریک” کی تیاری کریں ، جیسے ہی سگنل دوں سب لوگ نکلیں اور اپنی گرفتاریاں دیں گے ، تاکہ ان کو پتا چلے کہ قوم کہاں کھڑی ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد عدل اور انصاف پر رکھی گئی تھی ، ریاست میں اگر عدل نہ ہو تو وہاں خوشحالی نہیں آ سکتی ہے ، غربت کم کرنے کیلئے بنیادی چیز عدل ہے ، سرمایہ کار اس ریاست میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جہاں پتا ہو کہ یہاں قانون ان کی حفاظت کرے گا ، ٹیکس کا نظام منصفانہ ہو گا، ان کا کوئی خوف نہیں ہو گاکہ آتے ساتھ ہی ان کی جگہ پر کوئی قبضہ گروپ قبضہ کر لے گا، جہاں انصاف ہے وہاں قبضہ نہیں ہے ، جہاں انصاف ہے کہ وہاں این آ ر او نہیں ہے ،۔ہم اس ویژن سے دور جارہے ہیں مجھے خوف ہے کہ ہم بحیثیت قوم بچیں گے یا بھی نہیں ، جو قوم نظریے سے ہٹ جاتی ہے وہ نقصان اٹھاتی ہے ، ملک میں مجرموں کی حکومت ہم پر نافذ کی گئی ، ملک کے حالات دیکھیں کہاں پہنچ گئے ہیں،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں