0

وزیراعطم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پشاور میں وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی


پشاور (بی بی سی) وزیراعطم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پشاور میں وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ۔وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچے دوران پرواز وہ شہداء پولیس لائنز کے ایصال ثواب کیلیے قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہے ۔دریں اثناء وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے پولیس لائینز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پشاور پولیس لائن میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ مسجد اور نمازیوں پر حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے بے گناہوں کی جانیں لینے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے پاکستان کے امن پسند عوام کے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے، پولیس اور بالخصوص تمام سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے ہمراہ وزیر خزانہ عبدالماجد خان۔ معاون خصوصی راجہ سبیل اور ایڈیشنل پی ایس او رانا یونس تھے.
رپورٹ: ضیاء سرور قریشی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں