0

قومی ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ کون ہو گا ؟ ایسا نام سامنے آ گیا جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے


نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ٹیسٹ آل راﺅنڈر یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے ۔نجی ٹی وی” جیونیوز “کے مطابق 40 سالہ یاسر عرفات مکی آرتھر کے اسسٹنٹ کوچ بھی ہوں گے ، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کوچنگ سٹاف کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، یاسر عرفات نے حال ہی میں ای سی بی لیول فور سپشلسٹ کوچ کی ڈگری حاصل کی ہے ۔یاد رہے کہ مکی آرتھر نے فل ٹائم کوچنگ سے معذرت کر لی تھی جس پر نجم سیٹھی کی جانب سے انہیں بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔نجم سیٹھی نے کنسلٹنٹ کی پوسٹ کیلئے مکی آرتھر سے رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ فل ٹائم کوچنگ نہیں کر سکتے تو بطور کنسلٹنٹ پاکستان کے ساتھ کام کریں، مکی آرتھر نے بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کیلئے وقت مانگ لیاہے ، نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ آپ پاکستان کے کرکٹ کلچر کو سمجھتے ہیں۔اگر مکی آرتھر نے آفر قبول کر لی تو گرانٹ بریڈبرن قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بن سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں