0

نیویارک میں ایم آر آئی مشین میں کھنچے جانے سے آدمی کی موت

واشنگٹن (ڈیلی آن لائن) نیویارک کے علاقے ویسٹبری میں واقع Nassau Open MRI سینٹر میں ایک شخص ایم آر آئی مشین میں کھنچے جانے سے ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ لانگ آئی لینڈ میں واقع Nassau کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی پریس ریلیز میں بیان کیا گیا۔فاکس نیوز کے مطابق 16 جولائی کو شام تقریباً 4:30 بجے 911 پر ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد افسران ایم آر آئی سینٹر پہنچے، جو کہ ڈائیگناسٹک ریڈیالوجی سروسز فراہم کرتا ہے۔ “افسران کو بتایا گیا کہ ایک 61 سالہ مرد اسکین کے دوران ایک غیر مجاز ایم آر آئی کمرے میں داخل ہوا۔متاثرہ شخص نے گردن میں دھات کی بھاری زنجیر پہن رکھی تھی، جس کی وجہ سے وہ مشین کی طرف کھنچ گیا، جس کے نتیجے میں اسے طبی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں