لندن( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرور شاہدہ ٹرسٹ کے وفد نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر، ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں صحت کے شعبے میں جاری کوششوں اور فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت ٹرسٹ کے والنٹیئر صدر، ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی (اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی) نے کی۔ ان کے ہمراہ جسٹس (ر) فاروق عرفان خان (سینئر وائس چیئرمین)، بیرسٹر گل نواز اور ڈاکٹر شہزاد قریشی (برطانیہ میں ٹرسٹ کے ڈائریکٹرز) بھی موجود تھے۔ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی نے ہائی کمشنر کو سرور شاہدہ ٹرسٹ کے وژن اور مشن سے آگاہ کیا، اور پاکستان میں گوجرانوالہ میں 200 بستروں پر مشتمل سرور شاہدہ میموریل کارڈیک سینٹر اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تعمیر میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ منصوبہ علاقے میں امراضِ قلب کے علاج اور تحقیق کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمودالرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا ڈاکٹر محمد فیصل نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر پاکستانی ہائی کمشنر نے وفد کے اعزاز میں خصوصی ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا۔ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی نے ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میزبانی اور قیمتی وقت ٹرسٹ کے لیے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے اس ملاقات کے لیے وقت دینے اور سرور شاہدہ ٹرسٹ کو اعزاز بخشنے پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔یہ ملاقات پاکستان میں صحت کی سہولیات کے فروغ میں ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور آگاہی میں اضافہ متوقع ہے۔وزیر اعظم کا اہم اقدام ،خواتین کیلئے’’ آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم،صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ جانیے
0