مظفراباد ( بی بی سی/ قاضی تنویر حسین) پبلک ایڈ کمیٹی مظفراباد ازاد کشمیر کا ایک اھم اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی ازاد جموں کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد خان منعقد ہوا اجلاس میں عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے غور و خوض کیا گیا اور پبلک ایڈکمیٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں کور کمیٹی کے ذمہ داران نے کمشنر مظفراباد چوہدری گفتار حسین سے ملاقات کی ملاقات میں عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز دیں مختلف محکموں میں فوکل پرسن کی تعیناتی کے حوالہ سے بھی گفتگو کیے جس پر طے ہوا کہ تمام محکموں میں فوکل پرسن مقرر کیے جائیں گے جن سے رابطہ کر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشش کی جائے گی کمشنر مظفراباد سے ملاقات کی گئی اور تمام محکموں میں فوکل پرسن مقرر کرنے کے لیے احکامات دیے کمشنر مظفراباد نے کہا کہ اگر محکمے عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کریں تو بہت ساری اصلاحات ہو سکتی ہیں اور عوامی مسائل میں کمی ا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ایمانداری دیانت داری اور فرض شناسی سے کام کرنا چاہیے تاکہ بہتری ا سکے پبلک کے ایڈکمیٹی نے کمشنر مظفراباد کے نوٹس میں بہت ساری دیگر مسائل بھی لائے جس پر انہوں نے تحریری طور پر درخواستیں طلب کی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس وقت تک عوام کی طرف سے تعاون نہیں ہوگا اس وقت تک مسائل کا انتظامیہ کے نوٹس میں نہیں لایا جائے گا تو بہتری ممکن نہیں بعد ازاں پبلک ایڈ کمیٹی کا اجلاس وسیلہ ویلفیئر ارگنائزیشن مظفراباد کی افس میں منعقد ہوا جس میں تمام پہلوؤں پہ غور و خوض کے بعد پبلک کے کمیٹی کے مختلف محکموں میں کوارڈینیٹر جو مقرر کیے گئے ہیں ان کا اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے حکمت عملی طے کی جا سکے اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی کے سرپرست شیخ طاہر قیوم صدر سید سلیم حسین شاہ سیکرٹری جنرل عبدالرحمان ازاد سید ضیاء الدین گیلانی سردار ناظم خان کوارڈینیٹر قاضی تنویر حسین اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے یہ طے پایا کی جن محکمہ جات میں عوامی مسائل کو الجھایا جا رہا ہے لوگوں کے مسائل حل نہیں کیے گئے ان کے سربراہ سے پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران ملاقاتیں کر کے ان کے نوٹس میں عوامی مسائل لائے جائیں گے تاکہ ان کا حل نکل سکے بعض معاملات میں کوئی مالی اخراجات نہیں ہوتے بد انتظامی کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اس کی حل کے لیے مذاکرات کے ذریعے کوشش کی جائے گی ہر جمعہ کے دن پبلک ایڈ کمیٹی کا اجلاس کر کے مسائل کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور مزید بہتری کی کوشش کی جائے گی امیر جماعت اسلامی ازاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کے لیے ہمیں خدمت خلق کو عبادت سمجھ کر کرنا چاہیے اور اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہیے
