مظفرآباد(بی بی سی) مرکزی چیئرپرسن خواتین ونگ سمعیہ ساجد پارٹی کومضبوط و فعال بنانے کیلئے متحرک ہوگئی، پارٹی میں خواتین کی شمولیت، مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد کا سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس خواتین ونگ محترمہ مقصوم کاظمی کی دعوت پر کھن بندوے کا دورہ، مختلف جماعتوں کی خواتین نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی۔ گزشتہ روز ہ کھن بندوے کے مقام پر شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسکی مہمان خصوصی مرکزی چیئرپرسن خواتین ونگ محترمہ سمعیہ ساجدتھی جبکہ تقریب کی میزبانی سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس خواتین ونگ محترمہ مقصوم کاظمی نے کی،جبکہ تقریب میں جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس خواتین ونگ محترمہ مریم مبشر، سید واجد علی، سید کرامت علی ودیگر نے شرکت کی تقریب آمد کے موقع پر مہمان خصوصی مرکزی چیئرپرسن خواتین ونگ محترمہ سمعیہ ساجد کا سینئر نائب صدرخواتین ونگ ضلع مظفرآباد مقصوم ظہور کاظمی و دیگر خواتین نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری خواتین سٹی مظفرآباد مریم مبشر بھی ہمراہ تھی۔ سمعیہ ساجد، مقصوم کاظمی نے نئی شامل ہونے والی خواتین کو ہار پہنا کر مبارکباد دی۔نئی شامل ہونے والی خواتین میں صبا کاظمی، بینش کاظمی،سلمہ کاظمی، سندس کاظمی، شہناز کاظمی، طوبیٰ زاہد،شازیہ شکیل،تسمینہ کاظمی، ارم کاظمی اور دیگرشامل تھی۔اس موقع پر مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ محترمہ سمعیہ ساجد نئی شامل ہونے والی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج نئی خواتین مسلم کانفرنس ساتھ شامل ہورہی ہیں جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام کا مسلم کانفرنس کے اوپر اعتماد بڑھ رہا ہے۔مسلم کانفرنس میں نئی شامل ہونے والی خوارتین کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یقین دلاتی ہوں کہ ان کو جماعت میں جائز مقام دینگے۔ مسلم کانفرنس کارکنان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی۔کسی کو بھی مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد ہیں، مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں خواتین کے لیے روزگار فراہم کیے گے تھے، خواتین کے کوٹہ کو بڑھایا گیا تھا، آج خواتین کو جو عزت ملی وہ مسلم کانفرنس کے دور کا اہم کام ہے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مسلم کانفرنس حال ماضی اور مستقبل کی جماعت ہے۔مسلم کانفرنس تحریک آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔اس وقت کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں اور وہ وقت دورنہیں جب کشمیریوں کی دی ہوئی قربانیاں رنگ لائیں گے اور شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔مسلم کانفرنس کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس خواتین ونگ ضلع مظفرآباد محترمہ مقصوم کاظمی، مریم مبشرنے کہا کہ نئی شامل ہونے والی خواتین کو خوش آمدید کہتے ہیں اور سمعیہ ساجد کی قائدانہ صلاحتوں کی وجہ سے آج مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر مسلم کانفرنس خواتین ونگ میں شامل ہورہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ کارکنوں کی عزت کاخیال رکھا ہے۔ اس موقع پرمرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد نے سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس خواتین ونگ ضلع مظفرآباد محترمہ مقصوم کاظمی کی جماعت کے لئے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا بلا شبہ خواتین ونگ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج سے خواتین جوق درجوق مسلم کانفرنس کے قافلے میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں شامل ہونے والے تمام احباب نے اس یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام عمر سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کریں گے۔تقریب کے آخر میں مرکزی چیئرپرسن خواتین ونگ مسلم کانفرنس و چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم(کواف) سمعیہ ساجد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجد ہ اورمیجر سعد بن زبیر و یگر شہداء کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
